سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو دو ہفتے میں نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبیٰ کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو  دو ہفتے میں نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبیٰ کو   نوکری دینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو  دو ہفتے میں نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبیٰ کو   نوکری دینے کا حکم دے دیا۔  توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی، کے ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے دوران سماعت عدالتی حکم کے باوجود نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبیٰ کو  مستقل ملازمت نہ دینے پر  برہمی کا  اظہار کیا۔عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ دونوں نابینا افراد کو  ایک ہفتے میں نوکری دی جائے۔  آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی، کے ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت نے گزشتہ سال اسپیشل افراد کے کوٹے پر دونوں کو مستقل ملازمت دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود کے ڈی اے نے انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی۔ صائمہ اور مجتبیٰ کے ڈی اے میں کانٹریکٹ پر دو سال ملازمت کر چکے ہیں۔