ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ اگر مذاکرات کے دوران حملہ کیا گیا تو امریکا کو بھرپور طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
مزید کہا گیا کہ اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ایران بھی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔