کراچی یونیورسٹی میں وین میں دھماکہ ۔ غیرملکیوں
سمیت چار افراد کی جان چلی گئی۔ پولیس
حکام کا کہنا ہے دھماکے کی نوعیت کا تعین بی ڈی ایس
رپورٹ کے بعد ہوگا۔
کراچی یونیورسٹی میں وین میں دھماکہ کے بعد آگ
بڑھ اٹھی ۔آگ کے شعلے اور دھویں
کے بادل دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔
پولیس اور رینجرز
کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بم
ڈسپوزل اسکواڈ اور کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں بھی آگئیں۔شواہداکھٹےکرنےاورعینی شاہدین کےبیانات
قلمبندکرنےکاسلسلہ جاری ہے۔
آئی جی
سندھ مشتاق مہر کےمطابق ابتدائی طور
پر دھماکے میں چارافراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی شرقی کا کہنا ہے دھماکہ دوپہر ایک بج کر باون منٹ
پر ہوا۔
گاڑی
ہاسٹل سے انسٹیوٹ کی جانب آرہی تھی۔
دھماکہ گاڑی کے دائیں جانب ہوا۔ سی سی ٹی وی کا
جائزہ لیاجارہاہے۔ ایس ایس پی شرقی کا
کہنا ہےگاڑی میں غالباً چھ لوگ سوار تھے۔
یہ سلینڈر
دھماکا بلکل نہیں تھا،،لیکن بظاہر خود کش
دھماکہ بھی نہیں لگتا۔
دھماکےکی نوعیت کاتعین بی ڈی ایس کی رپورٹ سے
ہوگا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے
ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔