کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئند ہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہونے کا حکم
دے دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ
انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر پیش ہوئے۔ مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ڈاکٹر
رضوان نے بتایا کہ رات کو ہی نوٹس ملا
ہے۔انہیں تیاری کے لیے مہلت دی جائے۔جس
طرح عابد قائمخانی نے پڑھ کر بیان دیا ہے انہیں
بھی اجازت دی جائے۔ تفتیشی افسر کے بیان پر وکیل صفائی نے اعتراض اٹھادیا۔ کہا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں،
ڈاکٹر ہیں۔ آپ پڑھ کر بیان کیوں دیں گے، یہ قانون کے منافی ہے۔ عدالت نے ان کے اعتراض کو تسلیم کرلیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ آپ کو مہلت دیتے ہیں
۔آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔ مزید سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔