انٹربینک میں اڑان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

عمران عمران

انٹربینک میں اڑان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

انٹربینک میں اڑان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔ ڈالرتاریخ میں پہلی بار ایک دن میں  تین روپے اڑتالیس  پیسے سستا ہوکر  ایک سو چوراسی روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔ سونا دو ہزار روپے  کمی کے بعد  ایک لاکھ بتیس ہزار ، تین سو روپے تولہ   ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ کے  ہینڈریڈ انڈیکس میں پانچ سو اسی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج   اڑان بھرتے  ڈالر کی  پرواز  کو بریک لگا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ریوس گیئر  لگنے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں  تین روپے اڑتالیس پیسے  سستا ہوگیا۔ غیرمعمولی کمی کے بعد ڈالر ایک  سو چوارسی روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق  جمعرات کوڈالر ایک سو نواسی روپے تک کی سطح پر فروخت ہوا، جبکہ دن  کے اختتا م پر  ڈالر تاریخی مہنگا ہوکر  ایک سو اٹھاسی روپے اٹھارہ پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے اختتام پر  تیزی رہی۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس پانچ سو اسی پوائنٹس اضافے سے چوالیس ہزار ، تین سو  سڑسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ تیزی کے بعد مارکیٹ میں ایک اعشاریہ تین تین  فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی قیمت میں آج  ،،ایک ہی دن  میں دوہزار تولہ کی کمی ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت دوہزار روپے کم ہوکر ایک لاکھ بتیس ہزار ، تین سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا  ایک ہزار ، سات سو پندرہ روپے کمی کے بعد  ایک لاکھ تیرہ ہزار، چار سو چھبیس  روپے کا ہوگیا۔