اسلام آباد آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

    اسلام آباد آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن

اسلام آباد آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن APNEC  کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر سیکرٹری جنرل دارا ظفر سینئر وائس چیئرمین شکیل یامین کانگا۔

وائس چیئرمین رانا محمد یوسف ۔وائس چیئرمین جویریہ ارشد اور دیگر عہدیداران نے کراچی  جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو رات گئے تقریب سے واپسی پر قیوم آباد کراچی انٹرچینج کے قریب سے نقاب پوش نامعلوم افراد کی طرف سے اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اور کہا ہے ملک بھر میں صحافی اور میڈیا ورکرز مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں  تفصیلات کے مطابق سادہ لباس اور وردی میں ملبوس نامعلوم نقاب پوش اہلکار کو رنگی روڈ قیوم آباد کراچی انٹرچینج کے قریب سے بغیروجہ بتائے روز نامہ جنگ کے سنیئر رپورٹر سید محمد عسکری کو اپنے ساتھ لے گئے ،

اطلاعات کے مطابق محمد عسکری نے اہلکاروں کو اپنا تعارف کراتےہوئے بتا یا کہ میں جنگ کا رپورٹرہوں ،لیکن انھوں نے ایک نہ سنی اور زدوکوب کرتے ہوئے گاڑی سے اتارا اور موبائل میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے،

جب ان کے دوست نے مذکورہ واقعے کی اطلاع مددگا 15کودی توفون ریسیوکر نے والے اہلکار نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھا نے سے رجوع کریں، رات گئے ان کے بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا تھاکہ انھیں کون اور کس سلسلے میں لے گئے ہیں۔

 پولیس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی کا طارق نواز کا کہنا تھا کہ واقعہ کی معلومات لی جا رہی ہیں۔

 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ملک گیر تنظیم ایپنک کے عہدیداران نے حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر سید محمد عسکری کو بازیاب کرایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد صحافیوں کیساتھ اغواہ کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

ایسے واقعات کو اگر فوری روکا نہ گیا تو ایپنک ملک گیر احتجاجی مظاہروں کو سلسلہ شروع کر سکتی ہے