سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی وکیل درخواست گزار نے کہا ہے کہ نجکاری ہوگئی تو معاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے دائرے میں چلاجائے گا

عرفان علی عرفان علی

چیف جسٹس کی سربراہی میں رورکنی بنچ نےسماعت کی دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے معاملہ پر شدید مخالفت کی اور کہا کہ ابھی در خواستوں کے قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراضات ہیں درخواست گزار نےکہاآئین کے آرٹیکل 18سی کے تحت حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں عدالت نے کہا کہ آپ نے درخواست میں نجکاری کمیشن کو فریق ہی نہیں بنایا جو بنیادی ادارہ ہے درخواست گزار نے کہا کہ بنیادی فورم کابینہ ہے، اسلیے کابینہ کے فیصلوں کو ہی چیلنج کیا ہے الیکشن کمیشن کی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ نگراں حکومت نے کیا ڈی اے جی نے بتایا کی نجکاری کا فیصلہ نگراں گورنمنٹ نے اگست 23میں کیا،درخواست گزار نے کہا کہ ہی آئی اے کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت سے قومی مفاد متاثر ہوگا عدالت نے کہا کہ کیا کابینہ سمیت دیگر ادارے قومی مفاد کو نظر انداز کر سکتے ہیں ۔عدالت نے کہا کہ پی ٹی سی ایل سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے معاہدوں کا جائزہ لیں، صورتحال واضح ہو جائیگی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس درخواست نمٹانے کے بہت سے راستے ہیں لیکن معاملہ اہم ہے۔ چیف جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ تمام پہلو سامنے آئیں،اس لیے کیس تحمل سے سن رہے ہیں تاہم عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی  درخواست گزار کو مزید تیاری کیلیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23مئی کیلیے ملتوی کردی ۔