پولیو کو مٹانا ہے، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس عزم کے ساتھ صوبہ میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں فاطمہ جناح اسکول گارڈن میں بچوں کو پولیو اور وٹامن کے قطرے پلاکر صوبہ میں 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال صوبہ میں پولیو کے 12 کیس سامنے آئے ہیں۔ مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جلائیں گے ۔
مراد علی شاہ، وزیراعلی سندھ(تشویش کی بات ہے ہمارے لیے اس سال پورے ملک میں 41 کیس آئے جن میں سے 12 سندھ میں بھی ہیں اور یہ سندھ کے شکارپور کراچی حیدراباد جیکب آباد سجاول سانگھر اور پیر پور خاص میں ہیں
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خصوصی انسداد پولیو مہم میں اپنا ہدف پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن کی خوراک بھی دی جاری ہے۔
مراد علی شاہ، وزیراعلی سندھ ہر ڈسٹرکٹ میں خاص طور پر جبکہ کمشنرز کی ڈیوٹی لگائی اور میں نے یہ بھی کہا ہے کہ جو ڈپٹی کمشنر اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کرے گا،اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، 80 ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن پورے ورکرز اس مہم میں شامل ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ہماری پولیس ان کو سیکیورٹی دے رہی ہے
سندھ کے 30 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی،۔ مہم میں 81 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے، جن کی سیکیورٹی پر 19 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔