ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں
پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام
کرلی، میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ
پھر بری طرح ناکام رہی، قومی ویمن کرکٹ ٹیم 153 رنز کے تعاقب میں صرف 116 رنز بنا
سکی، ہیلےمیتھیوز4 اور شمیلیا کونیل 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہیں، سیریز کا تیسرا
اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا-
نیشنل اسٹیڈیم پر جمعرات کو دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ
کرتے ہوئے45.4 اوورز میں 153 رنز بناکر پویلین
لوٹ گئی، پہلے میچ میں سینچری جڑنے والی ڈینڈرا ڈوٹن 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،ہیلے میتھیوز نے
26، کپتان اسٹیفینی ٹیلر اور شمین کیمبل نے 23،23
جبکہ راشدہ ولیمز نے 14 رنز اسکور
کیے، پہلے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والی انعم امین نے 21 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، سعدیہ
اقبال نے 2 جبکہ فاطمہ ثنا اور نشرح سندھو نے 1،1 وکٹ باہم تقسیم کی، جواب میں پاکستان ٹیم 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں39.2 اوورز ہی
میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کورونا کی وجہ سے پہلے میچ میں شرکت نہ کر سکنے والی عمیمہ سہیل نے 27 اور کپتان جویریہ خان نے 24 رنز کی اننگ
کھیلی، منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے 17،17 جبکہ سدرا امین نے 11 رنز بنائے،
ارم جاوید4، عالیہ ریاض 3، ڈائنا بیگ 1 رن کی مہمان رہیں، نشرح سندھو، سعدیہ اقبال
اورا نعم امین کوئی رن نہ بنا سکیں، پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والی ہیلے میتھوز
نے 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شمیلیا کونیل نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں، شاکر سلیمان اور انیسہ محمد کو 1،1 وکٹ ملی، ہیلے
میتھوز پلئیر آف دی میچ قرار پائیں، تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ہوگا۔