گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پچھتر روپےمالیت کےنئےکرنسی نوٹ کی رونمائی کی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پچھتر روپےمالیت کےنئےکرنسی نوٹ کی رونمائی  کی

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پچھتر روپےمالیت کےنئےکرنسی نوٹ کی رونمائی  کی۔ کہا کہ اسٹیٹ بینک  کے پچھتر ویں یوم تاسیس کےموقع پرنوٹ جاری کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75برس پورے ہونے پر یوم تاسیس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 75روپے کے نئےکرنسی نوٹ کا اجراء بھی کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گونر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ سے کاروباری لین دین ممکن ہوسکے گا۔۔

ملکی معیشت سے متعلق انکا کہنا تھا اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور عالمی ادائگیوں کا بوجھ ہے جسے آئی ایم پروگرام کے ذریعے حل کیا جارہا ہے۔۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا  کہ  روپے کی قدر بتدریج بہتر ہورہی ہے جس سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان فرق ختم ہوتا جارہا ہے۔امید ہے جلد ہنڈی حوالے کےکام میں کمی آجائے گی