کراچی میں سیلاب متاثرین کی آڑ میں زمین پر قبضے کا خدشہ۔
الاٹ شدہ زمین پر چھ ریلیف
کیمپ قائم ہوگئے۔
ملیر ڈیلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ ریونیو خدشات سے آگاہ کردیا۔
ملیر ڈیلپمنٹ اتھارٹی نے
خط میں کہا ہے کہ
کراچی میں سیلاب متاثرین کی آڑ میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی
ہے۔
ان
حالات میں شہریوں کی الاٹ شدہ زمین پر قبضے کا خدشہ ہے۔
سیلاب
متاثرین کے نام پر اسکیم تینتیس میں تجارتی
اور رہائشی زمین پر قبضہ ہو سکتا ہے۔
ملیر ڈیلپمنٹ اتھارٹی نے نشاندہی کی ہے کہ الاٹ شدہ زمین پر سیلاب
متاثرین کے چھ ریلیف کیمپ قائم ہو چکے ہیں۔ خط میں قبضے میں ملوث چار
افراد کے نام بھی اعلی حکام کو بتانے کا انکشاف
کیا گیا ہے۔
خط میں
ڈپٹی کمشنر غربی اور
انسداد تجاوزات پولیس کی جانب سے کارروائی
کی سفارش کی گئی ہے۔
ملیر ڈیلپمنٹ اتھارٹی کےمطابق
اسکیم پینتالیس سیکٹر تئیس ، تیسر
ٹاون میں شہریوں نے ایم ڈی اے سے زمین خریدی ہے ۔