کراچی میں بارشوں سے ندیاں اور ڈیم بھرگئے

صبانور صبانور

 کراچی میں  بارشوں سے ندیاں اور ڈیم  بھرگئے


کراچی میں  بارشوں سے ندیاں اور ڈیم  بھرگئے۔


تھڈو ڈیم کا پانی آنے سے  کراچی یونیورسٹی کے نالے اوور فلو۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔


تھڈو ڈیم  لبالب بھرا  ،، تو پانی  کا ریلہ کراچی  یونیورسٹی کے نالے تک پہنچ گیا۔


نالہ اوور فلو ہونے سے  سیوریج اور برساتی پانی   سڑکیوں پر آگیا۔ مدراس چوک سے صفورا جانے والی سڑک پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ۔

ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ختم نبوت چوک تک کی سڑک ہی زیر آب نہیں آئی،، پانی رہائشی علاقوں میں بھی داخل ہوگیا۔


دونوں سڑکوں پر پڑے  گڑھوں میں رکشے اور گاڑیاں پھنس گئیں۔


علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہائی وے سے ڈیم کا پانی نالو کے ذریعے باہر نکل رہا ہے ۔