جامعہ پشاور اساتذہ کی قلم چھوڑ ہڑتال

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

جامعہ پشاور اساتذہ کی قلم چھوڑ ہڑتال

جامعہ پشاور اساتذہ کی قلم چھوڑ ہڑتال


پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ نے ترقی نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی ہے۔ اساتذہ تنظیم کے مطابق 2018 سے اسٹاف کی پروموشنز روک دی گئی ہیں، جس کے باعث تدریسی عمل متاثر ہوا ہے۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک پروموشنز بحال نہیں ہوتیں، تعلیمی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔


یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مؤثر تعاون نہ ہونے کے باعث پروموشنز دینا ممکن نہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ پروموشنز دینے سے یونیورسٹی پر مالی بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔


انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت مالی مدد فراہم کرے تو اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے جا سکتے ہیں۔ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث جامعہ پشاور میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں اور طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔