ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کراچی میں بھی مسافرٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوا ہے۔ ٹرینوں کی آمد تاخیرکاشکارہوئی توروانگی بھی مسافروں کےلئےکئی گھنٹے کےانتظارمیں تبدیل ہوگئی۔
ملک بھرمیں موسم کی خرابی ریلوےآپریشن میں رکاوٹ بن گئی۔ شدید دھند نےمسافرٹرینوں کی آمدوفت کوبری طرح متاثر کیا ہے۔ کئی ٹرینوں کی آمدساڑھے5 گھنٹےتاخیرکا شکارہوئی۔ مسافرکہتےہیں سفرکرنا مشکل ہوگیا ہے۔
مسافرکہتےہیں ریلوےشیڈول میں ردوبدل ہونےپر یہ بھی نہیں بتایا جارہا کہ ،، ٹرین کی آمد اورروانگی کس قدرتاخیرکا شکارہوگی۔ ایمرجنسی میں سفرکرنے والےپریشان ہوگئےہیں۔
کراچی کینٹ اورسٹی اسٹیشن آنے والی 14 گاڑیاں تاخیرکا شکارہوئی۔ان میں پاکستان ایکسپریس 8، ملت ایکپسریس ساڑھےپانچ جبکہ گرین لائن 5 گھنٹے تک لیٹ ہو ئی۔