حافظ حمد اللہ کی پریس کانفرنس 8 فروری کے بعد جو نتائج آئے اس کے بعد ہرطرف سے آواز اٹھی اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اعلی سطحی وفد ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر تشریف لائے اس ملاقات سے پہلی آفیشلی طور پر رابطہ کیا گیا اور اس کے بعد ہم نے اسے مکمل طور پر خیرمقدم کیا ملاقات میں کیا بحث و مباحثہ ہوا، بنیادی طور پر انتخابات کے نتائج کے مدعا رکھا گیا ہمارا مدعا پہلے سے ہی وہی ہے جو پی ٹی آئی نے سامنے رکھا ہم 8 فروری کے انتخابات کو یکسر مسترد کر چکے اور اسی سلسلے میں اسد قیصر کی سربراہی میں وفد آیا دونوں جماعتوں کا مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں متفق ہیں کہ 8 فروری کا الیکشن شفاف نہیں تھا بنیادی طور پر اس معاملے پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ یہ شفاف الیکشن نہیں اس الیکشن سے سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئے گا اس پر ہمارا اتفاق ہے