کراچی،عرفان علی
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے
پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن ہمارا حدف نااہل حکومت
کی رخصتی ہے،،، انہوں نے حکومت کی جانب سے الیکشن اصلاحات اور میڈیا کیلئے مجوزہ
اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان
کردیا،،، مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے کل کے جلسے میں بھرپور شرکت کی بھی اپیل
کردی
کراچی مں پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کی صدارت کے
بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولان فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا معاملہ
قصہ پارینہ بن چکا۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جو حکومت خود
دھاندلی کی پیداور ہو اسکے یک طرفہ الیکشن اصلاحات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا وبا، رمضان
المبارک اور موسم گرما کے باعث یہ منفی تاثر پیدا ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کمزور ہوگئی
ہے،، لیکن اب شروع ہونے والی تحریک اس تاثر کو بہا لے جائے گی،، انہوں نے کہا کہ
خواتین کیلئے کل کے جلسے میں علیحدہ سے انتظام کیا جائے گا، خواتین جلسے میں
بھرپور شرکت کریں