کراچی، عدنان اطہر
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع میڈیسن مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات، چار دکانوں اور گودام کے
تالے کاٹ کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقدی کا صفایا کردیا گیا،پولیس نے چوکیدار وساتھیوں
کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے
میڈیسن مارکیٹ کی 5 دکانوں اور ایک گودام کے تالے
کاٹ کر واردات اتوار کی تعطیل کے دوران کی گئی ، مارکیٹ
انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ نامعلوم ملزم تالے توڑ کر 20 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار
ہوئےجس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں،
پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا مرکزی راستہ ایم اے جناح روڈ سے ہے اور مین گیٹ
بند تھے،مارکیٹ عمارت کی بالائی منزل پر چوکیدار اور ساتھی رہائش پذیر ہیں جنہیں حراست
میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔۔۔پولیس کے مطابق جس جانب سے تالے توڑ کر واردات کی گئی
وہ چوکیداروں کی رہائش گاہ کی جانب ہے، واردات مین ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر
مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔۔۔