سندھ میں کورونا کے 676نئے کیسز سامنے آگئے

نزاہت خان نزاہت خان

 سندھ میں کورونا کے 676نئے کیسز سامنے آگئے

سندھ میں کورونا کے 676نئے کیسز سامنے آگئے۔ وائرس سے متاثر 18افراد انتقال کرگئے۔

وزیراعلی سندھ کے مطابق  صوبے میں اب تک چار لاکھ 45 ہزار 530افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مہلک وائرس میں مبتلا ہوکر  7ہزار 177افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت 615مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 48 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران  164افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 75کیس ضلع شرقی،ضلع وسطی میں 22  ،ملیر میں13اور سب سے کم 3کیس ضلع غربی  سے سامنے آئے۔شہر میں اب تک 2 لاکھ 94ہزار 930 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔