کراچی
میں شدید حبس کے دوران بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے امتحان بن گئی ۔
مختلف علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں چار سے بارہ گھنٹے تک
بجلی بند رہتی ہیں
کچھ دیر کی بارش نے وقتی طور پر
تو راحت پہنچائی ،،لیکن اس کے بعد
شدید حبس شہریوں کا امتحان لے رہا ہے۔
اوپر سے کراچی کے مختلف
علاقوں میں دن ، رات چار سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، صفورا ،کیماڑی، بلدیہ، نیول کالونی، سعید آباد،مواچھ
گوٹھ میں بارہ گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔
نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی ، منگھوپیر ،کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل،
قائد آباد، ملیر، گلشن حديد میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا
کہنا شہر کو ستائیس سو میگاواٹ
بجلی فراہم کر رہے ہیں،،
جس میں
نیشنل گرڈ سے ملنے والی ایک ہزار میگاواٹ
بجلی بھی شامل ہے ۔