پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مثبت خبروں کےسامنےآنےپراوپرکی جانب بڑھنےلگا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوااورانڈیکس نے اٹھائیس مارچ کونئی تاریخی بلندی کوچھولیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہندسوں کی رفتارشاندار۔۔ نجکاری کی خبروں اورآئی ایم ایف سےمثبت مذاکرات کا اثر۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس دوڑنےلگا۔ رواں ہفتےمارکیٹ میں 19 سو91 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا۔۔ 28 مارچ کوختم ہونیوالےکاروباری روزمارکیٹ نےنئی تاریخ رقم کردی۔مارکیٹ تاریخی بلندی 67 ہزار142 کی سطح پربند ہوئی۔انڈیکس میں 594 پوائنٹس کااضافہ ہوا۔۔ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں اعشاریہ 89فیصد اضافہ دیکھا گیا،،ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ67 ہزار200 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی۔۔ بارہ دسمبر2023 کوپہلی بار مارکیٹ 66 ہزار427 پربندہوئی تھی۔تیرہ دسمبر2023 کومارکیٹ ٹریڈنگ کےدوران 67 ہزار94 پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں شئیرزکی قیمتیں کم ہونےسےسرمایہ کاروں کوسرمایہ لگانےسےپرافٹ مارجن زیادہ ملنےکی امید ہے۔۔