صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی ہے

عرفان علی عرفان علی

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی ہے


صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبے کو درپیش توانائی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ او جی ڈی سی ایل سمیت مختلف قومی اداروں میں سندھ کی مؤثر نمائندگی نہ ہونے کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں میں صوبے کی شمولیت ناگزیر ہو چکی ہے۔وزیر توانائی نے کراچی کی بجلی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک میں صوبائی حکومت کی نمائندگی یقینی بنانے پر بھی زور دیا، جبکہ انہوں نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بھی صدر کو بریفنگ دی۔ناصر حسین شاہ کے مطابق سیپرا کے قیام کا مقصد اپنی بجلی، اپنا ٹیرف کے اصول کے تحت مہنگی بجلی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ پاکستان کا توانائی حب ہے، اور سندھ کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے