کراچی ا ورنگی ٹاؤن میں مبینہ
پولیس مقابلہ میں اسٹریٹ کرمنلز کا نیٹ ورک چلانے والا ملزم ہلاک۔ ساتھی فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی غربی کے مطابق ا ورنگی ٹاؤن، الطاف نگر کے قریب دو ملزمان
نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ۔ ملزموں کی
فائرنگ سے دو گولیاں پولیس موبائل کی ونڈ اسکرین پر لگیں ۔
مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مار ا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت اس کی جیب سے ملنے
والے شناختی کارڈ کے ذریعے ہوگئی ۔ملزم اسٹریٹ کرمنلز کا نیٹ ورک چلاتا تھا،،
اور کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد دبئی
فرار ہوگیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے گروہ میں شامل کارندوں نے چند روز
قبل ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا قتل کیا تھا۔ ملزم جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ بھی
فراہم کرتا تھا۔ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں