گورنر سندھ نے کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی پولیس کو خطوط ارسال کردیئے

عرفان علی عرفان علی

 گورنر سندھ نے کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی پولیس کو خطوط ارسال کردیئے


گورنر سندھ نے کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آئی جی پولیس کو خطوط ارسال کردیئے۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردہ خط میں ڈمپر اور ٹینکر کے حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے لکھا ہے بڑھتے حادثات پر فوری اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ ڈمپرز ڈرائیوروں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کارروائی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو بھی خط ارسال کیا ہے،، جس میں شہری حدود میں بھاری ٹریفک کی اوقات کار کے مطابق نقل و حرکت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔گورنر سندھ نے حادثات کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔