کراچی میں بلدیاتی اداروں کی مبینہ غفلت ڈھائی سالہ بچے کی جان لے گئی

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں بلدیاتی اداروں کی مبینہ غفلت ڈھائی سالہ بچے کی جان لے گئی

کراچی میں بلدیاتی اداروں کی مبینہ غفلت ڈھائی سالہ بچے کی جان لے گئی۔ننھا حمزہ کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا اور چند قدم کے فاصلے پر کھلے مین ہول میں جا گرا۔

گارڈن ویسٹ کے علاقے میں ڈھائی سالہ حمزہ نانی کے ہاتھوں سے کھانا کھاکر جونہی گھرسے نکلا تو گلی میں کھلا مین ہول اس کی  زندگی نگل گیا۔ حمزہ کا کرکٹ بیٹ اور بال اب بھی  مین ہول پر تیرتے نظر آرہے ہیں۔غمزدہ لواحقین نے غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔علاقہ مکین کہتے ہیں کہ جابجا کھلے مین ہول اس ہی طرح کہ مزید حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔حمزہ کی جان لینے والا مین ہول اب بھی بند نہیں کیا جاسکااور اسکول کے ننھے طلباءاس ہی پُر خطر مقام سے گزر کر گھروں کو جارہے ہیں۔