کمشنرکراچی نے پیٹرےکےوزن کےاعتبارسے شہر میں نان اورچپاتی کی قیمتوں کا تعین تو کردیا،، لیکن شہر میں اکثرمقامات پرسرکاری طور پر متعین قیمتوں پر روٹی فروخت نہیں ہورہی
نومئی کوکمشنرکراچی نےتنورکی روٹی کی قیمت 17 جبکہ چپاتی کی قیمت 12 روپےمقررکی ۔ نوٹی فکیشن کےمطابق 120 گرام وزن کا پیڑہ نان جبکہ 100 گرام چپاتی کیلئےلازمی ہےلیکن شہرمیں اکثرمقامات پر،، نا تو وزن اور نہ ہی مقررہ قیمت پر عمل ہورہا ہے۔
شہرمیں چندایک دکانوں پرریٹ میں معمولی کمی ہوئی ہےلیکن تاحال سرکاری قیمت پرمکمل عمل درآمد نہیں ہورہا،دکاندارکہتےہیں گیس دستیاب نہیں سلنڈراورگیس دونوں کا خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے
شہریوں کا شکوہ ہےکہ انتظامیہ بمشکل ہی انکےریلیف کیلئےاقدامات کرتی ہیں لیکن اس پرعمل درآمد کویقینی بنانا بھی انکی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔