کراچی کے مصروف تجارتی علاقے صدر کے کلینک میں فائرنگ کا
واقعہ۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ
ایک چینی شہری کو ہلاک اوردو چینی نژاد پاکستانیوں کو زخمی کرنے والا ملزم
قانون کی گرفت میں آگیا ہے۔
ذرائع کا دعوی ہے
کہ اٹھائیس ستمبر کو صدر میں دانتوں کے کلینک میں فائرنگ کے
واقعہ میں ملوث ملزم کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔
کالعدم تنظیم سے
تعلق رکھنے والے ملزم نے کلینک میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ
سندھ آج اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گا۔
اٹھائیس ستمبر کو کراچی کے مصروف تجارتی علاقے
صدر میں واقع کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ماسک اورکیپ پہناشخص کلینک میں علاج کرانے
کے بہانے سے داخل ہوا۔
وہ آٹھ سے دس منٹ کلینک میں موجود رہا۔
کچھ ہی دیرمیں ملزم
نےپستول نکالی اورفائرنگ کردی،،
جس کے نتیجے میں چینی
ڈینٹسٹ اور ان کی اہلیہ زخمی جبکہ رشتے دار کیشئررجاں بحق ہوگیا تھا۔