ٹیسٹ میچ کا دوسرا معرکہ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

ٹیسٹ میچ کا دوسرا معرکہ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

ٹیسٹ میچ کا دوسرا معرکہ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں ۔ آج پریکٹس میں حصہ لیں گی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچادیا گیا ۔ کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی کل ممکنہ طورپرزوم لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں  بارہ مارچ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  دوسراٹیسٹ میچ  کھیلا جائےگا۔آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس  سال بعد ون ڈے اور ٹیسٹ سیریزکھیلنے پاکستان پہنچی ہے۔دونوں ٹیمیں  تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی  میچ کھیلیں گی ۔راولپنڈی میں کھیلا گیا  پہلا ٹیسٹ  میچ  ڈرا ہوگیا تھا۔