کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں بھرتی ٹیسٹ میں دوڑ کے دوران نوجوان گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق لیاقت آباد ، سی ون ایریا کے رہائشی پچیس
سالہ عبدالمجید نے پولیس میں کانسٹیبل کی آسامی پر بھرتی کے
لئے درخواست دی تھی۔ آج بھرتی ٹیسٹ میں دوڑ کے دوران عبدالمجید گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ایدھی ذرائع کےمطابق جاں بحق نوجوان کے جسم
پر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ جاں بحق نوجوان کا آبائی تعلق سانگڑ سے تھا۔