کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شہریوں کا
احتجاج۔
ٹائر جلاکر سڑکیں بند کرادیں۔
ٹریفک جام سے شہری پریشان۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ مجبوری ہے۔
بجلی کی قیمتوں کا تعین
کرنا کمپنی کا اختیار
نہیں ہے۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ اورزائد
بلنگ پر کراچی میں شہری
سراپا احتجاج۔
لانڈھی اور کورنگی میں علاقہ مکینوں نے دارالعلوم کورنگی روڈ کے قریب
کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک کے قریب بھی
شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور
زائد بلنگ پر مظاہرہ کیا
جس سےٹریفک جام ہوگیا۔
شاہ فیصل کالونی سے ائیرپورٹ جانے والے روڈ پر بھی مقامی افراد سڑکوں پرآگئے،،
اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔
تیس جون کو جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہورہی
ہے۔
ترجمان کے مطابق کورنگی
اور لانڈھی میں احتجاج کے دوران املاک کو
نقصان پہنچا ہے۔
آئی بی سیز کو عارضی طور
پر بند کردیا ہے۔
بجلی کی طلب اور فراہمی
میں شارٹ فال کے سبب لوڈشیڈنگ مجبوری ہے۔
بجلی کی قیمتوں کا تعین کرنا کے الیکٹرک
کے اختیار میں نہیں ہے۔