کراچی ملک کا پہلا شہر ہے جہاں کی سڑکوں پر جدید یورپین ٹیکنالوجی کی حامل الیکٹرک بسیں دوڑیں گی ۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی ملک کا پہلا شہر ہے جہاں کی سڑکوں پر جدید یورپین ٹیکنالوجی کی حامل الیکٹرک بسیں دوڑیں گی ۔

کراچی ملک کا پہلا شہر ہے جہاں کی سڑکوں پر جدید یورپین ٹیکنالوجی کی حامل الیکٹرک بسیں دوڑیں گی ۔



 پچاس ماحول دوست الیکٹرک بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو کیا سہولیات دستیاب ہوں گے ۔

جدید یورپین ٹیکنالوجی سے آراستہ ۔ ایکون نامی الیکٹرک بسیں ۔کراچی کی سڑکوں پر دوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔

بس میں نصب جدید لیتھیم بیٹریاں ایک بار چارج ہونے کے بعد 240 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں ۔

 بارہ میٹر طویل اس بس میں چالیس مسافر بیٹھ کر جبکہ چالیس مسافر کھڑے ہو کر سفر کر سکتے ہیں ۔

 دیکھ بھال اور ایندھن کے لحاظ سے کم خرچ بسوں کا کرایہ بھی کم ہوگا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن  کا کہناتھاکہ کرایہ ابھی فائنل نہیں ہے 20 سے چالیس روپے ہوگا ،،، روٹ کا تعین بھی ٹیسٹ ڈرائیو کے بعد ہوگا

ایئر کنڈیشن بس میں معذور افراد کے لئے چار سیٹیں مختص کی گئیں ہیں ۔

 آرام دہ کشن سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے والے مسافر دوران سفر خصوصی چارجنگ پورٹس سے اپنے الیکٹرانک ڈیوائس بھی چارج کر سکیں گے ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بسوں میں شیشے توڑنے کے لئے ہیمر بھی موجود ہیں۔


اس سوال پر کہ کیا  یہ جدید بسیں کراچی کی سڑکوں پر باآسانی چل سکیں گی ۔

ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں شہر کی سڑکوں کو ان بسوں کے لئے موزوں بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔


 کم وبش یہ اسی نوعیت کی بسیں ہیں جہاں جہاں نقص ہوتا ہے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اس کی نشاندہی کرتا ہے

 کے ایم سی ار لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اس سڑک کی کارپیٹنگ کردیتے ہیں دوبارہ کوئی ضرورت ہوئی ہے تو ہماری سپورٹ حاضر ہے


صرف مسافر ہی نہیں بس کے ڈرائیونگ کیبن میں نصب ہائیڈرولک ڈرائیونگ سیٹ اور ڈجیٹل ڈیش بورڈ دوران سفر ڈرائیور کو پوری توجہ کے ساٹھ بس چلانے میں مدد دیتے ہیں