سندھ بھر میں تین سو اٹھانوے نئے ڈینگی کیسز رپورٹ۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ بھر  میں تین سو اٹھانوے نئے ڈینگی کیسز رپورٹ۔

سندھ بھر  میں تین سو اٹھانوے نئے ڈینگی کیسز رپورٹ۔

  تین سو تیس کا تعلق کراچی سے ہے۔ رواں ماہ شہر میں چار ہزار، نو سو اکیانوے ڈینگی کیس سامنے آئے۔

رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس  بتیس افراد کی جان  لے چکا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق  صوبے بھر میں  گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران  تین سو اٹھانوے   ڈینگی  کیسز سامنے آئے۔

 ان میں سے تین سو تیس کا تعلق کراچی سے تھا۔ سب سے زیادہ ایک سو بیالیس کیس ضلع وسطی سے رپورٹ ہوئے۔

ضلع کورنگی سے چونتیس،غربی سے ستائیس، جنوبی سے پچیس، ملیر سےتیئس اور ضلع کیماڑی سے ڈینگی کے بارہ کیس سامنے آئے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران  میر پور خاص سے باسٹھ، حیدرآباد سے چار اور لاڑکانہ سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔

 رواں ماہ شہر  میں اب تک ڈینگی کے چار ہزار، نوسو اکیانوے  کیس سامنےآچکے ہیں۔

 صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی کےآٹھ ہزار، تین سو انچاس کیس رپورٹ ہوئے۔

رواں سال ڈینگی وائرس نے  کراچی میں بتیس  اور حیدرآباد میں  ایک شخص  کی  جان لی۔

سب سے زیادہ پندرہ  اموات کراچی   ضلع وسطی میں  ہوئی۔

 ضلع  شرقی  میں دس ، جنوبی میں تین، ملیر میں دو ، کورنگی اور ضلع غربی میں ایک، ایک شخص ڈینگی میں مبتلا ہوکر جان سے گیا۔