کراچی میں بے لگام ڈاکؤوں نے ایک اور جان لے لی

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں بے لگام ڈاکؤوں نے ایک اور جان لے لی

کراچی  میں بے لگام ڈاکؤوں نے ایک اور جان لے لی۔ شیر شاہ میں دو روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا میٹرک کا طالبعلم چل بسا

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں میٹرک کے طالبعلم دین محمد نے ماموں کے گودام میں ڈاکووں کو واردات کرتےدیکھا تومزاحمت کی۔ جس پر اسے گولی ماردی گئی۔۔۔ پولیس کے مطابق مقتول دین محمد شیر شاہ کے گودام میں مزدوری کررہا تھا کہ ڈاکؤوں نے موبائل فون چھیننا چاہا تھا۔۔۔ لواحقین کے مطابق میٹرک کے طالبعلم نے مزاحمت کی تھی جس پر اسے گولی ماری گئی۔ مقتول دین محمد شیر شاہ گلی نمبر13کارہائشی اور 5بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔۔ پولیس کے مطابق مقتول کے والد علاقے میں پان کی دکان چلاتے ہیں،آبائی تعلق پنجاب سے ہے۔ مقتول طالبعلم گھر کی کفالت میں کرادر اداکرنے کے لئے کباڑ کےگودام میں مزدوری بھی کرتا تھا