کراچی میں نجی زمین پر تھانے کی تعمیر کے خلاف عدالتی حکم امتناع پر عمل کیوں نہیں کیا؟

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں نجی زمین پر تھانے کی تعمیر کے خلاف عدالتی حکم امتناع  پر عمل کیوں نہیں کیا؟


کراچی میں نجی زمین پر تھانے کی تعمیر کے خلاف عدالتی حکم امتناع  پر عمل کیوں نہیں کیا؟

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ ، ایس ایس  پی غربی اور دیگر کو  توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔


سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم امتناع کے باوجود نجی زمین پر تھانےکی تعمیر کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی غربی کے علاوہ ایس ایچ اوز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے پولیس افسران سے سوال کیا کہ  عدالتی حکم کی خلاف ورزی کیوں ہوئی۔  عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔

درخواست گزار کا موقف ہےعدالت نے دوہزار انیس میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔

اس کے باوجود دیہہ لعل بھکر،ہاکس بے مٰیں اس کی زمین پر تھانےکی تعمیر جاری ہے۔