پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز جیتنی چاہیے جاوید میانداد

عدنان اطہر عدنان اطہر

پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز جیتنی چاہیے جاوید میانداد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے اپنی مرضی کی وکٹیں بنائی ہیں۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز جیتنی چاہیے۔

مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد نے کراچی میں تقریب کے  دوران  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراونڈ پر  پاکستان کو جیتنا چاہیے۔ اپنی مرضی کی وکٹ بنائی ہے، اگر نہ جیتے تو آپ ہر جگہ ناکام ہیں۔لاہور میں نسبتا تیز وکٹ بنتی ہے،، لیکن وہ   بھی دیگر ممالک جیسی نہیں ہوتیں۔ پاکستان کی مٹی فاسٹ پچز کے لئے نہیں ہے۔ بیس کروڑ میں سے گیارہ لڑکے چنے ہیں۔ وہ پریشر نہیں لیں گے تو کو ن لے گا۔مایہ ناز بیٹسمین  کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دور میں لڑ کر کھیلتے تھے ،، کیونکہ ملک کے لئے فائٹ تو کرنا پڑتی ہے۔ ہمارے دور میں اسپن وکٹ بناتے تھے تو تین دن میں میچ بھی ختم کر دیتے تھے۔