ہماری ذمہ داری ہے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے برسی کے موقع پر کہاکہ
آئین میں ماحولیات کا موضوع موجود نہیں تھا وہ پیپلزپارٹی نے دلایا ،
ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ آئینی عدالت ہوگی تو تمام صوبوں کو نمائندگی ملے گی ،
پاکستان پیپلزپارٹی آج قومی اسمبلی میں تیسری بڑی قوت ہے،
پاکستان پیپلزپارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے،
پاکستان کو آج بہت سے مسائل کا سامناہے،
پاکستان کو دہشت گردی سمیت اہم چیلنجز کا سامناہے،
بیرونی قوتین پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں،
نفرت اور تقسیم کی سیاست آنے والی نسلوں کو نقصان پہنچائے گی،
یینظیر بھٹو نے ہمیں مثبت سیاست سکھائی ،ہم مثبت سیاست کرتے رہیں گے،
بےنظیر بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی،
بین الاقوامی سازشوں اور اپنی غلطیوں کی وجہ سے دہشتگردی کی لہر چل رہی ہے
پاکستان کے عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے درندوں کا مقابلہ کرناہے،
خیبرپختونخوا میں رمضان کے مہینے کے دوران مساجد پر حملے کیے گئے،
بلوچستان میں مزدوروں کو قتل کیاجارہاہے،
ہمارے قائدین کو لیاقت باغ کی سڑکوں پر شہید کیاجاتاہے
درندہ صفت انسان ہماری خواتین کو استعمال کرکے ہمارے مہمانوں پر حملے کرتےہیں،
دہشتگردوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور اب بھی کریں
ہم سب ملکر دہشت گردوں کو شکست دیں گے،
ہمیں اپنے عوام کو تحفظ دیناہے،
آپس کے اختلافات بھلاکر دہشت گردوں کو شکست دینی ہے،
ہزاروں شکایت ہوں گی مگر دہشتگردی کے معاملے پر سب کو ایک ہوناہوگا،
پیپلزپارٹی کا ہر کارکن پاکستان کے ساتھ کھڑاہے،
یہ لوگ جنگ چھیڑ چکے ہیں ان کو بین الاقوامی سطح پر بھی شکست دیں گے،
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے،
اپوزیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں،
ہم سب ایک ہوجائیں تو دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دی جا سکتی ہے،