سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق 7میں سے 2 سیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، رپورٹ 5سیل سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں، ان سیلز کے صحن کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی چہل قدمی کیلئے استعمال کرتے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے کوئی بھی شخص بغیر اجازت سابق چیئر مین پی ٹی آئی کے سیل تک نہیں پہنچ سکتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کیلئےپیشہ ور تربیت یافتہ اہلکار تعینات ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں کیلئے ایک اہلکار تعینات ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے15 اہلکار تعینات ہیں جن میں سے2 سیکیورٹی افسران ہیں، 3اہلکار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں پر تعینات، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے کیلئےاسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیئے گئے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جو اسپیشل کچن میں بنتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے، کھانا فراہم کرنے سے قبل میڈیکل آفیسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ معائنہ کرتا ہے، جیل میڈیکل آفیسر کے علاوہ مزید6 میڈیکل افسران ٹریٹمنٹ کیلئے تعینات ہیں، راولپنڈی کے ایک اسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ کرتی ہے، اسپیشلسٹ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چہل قدمی کیلئے جیل میں ایک خاص جگہ فراہم کی گئی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کیلئے مشین اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے جانے والوں کیلئے اہم قوائد و ضوابط بنائے گئے، جیل ٹرائل کے دوران جامع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اڈیالہ جیل کی حفاظت کیلئے پولیس، رینجرز سمیت مختلف محکموں نے فرضی مشقیں بھی کیں، اڈیالہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، اڈیالہ جیل کے ارد گرد رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت کرتے ہیں،