گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کراچی میں تیزی سےترقیاتی کام جاری ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اچھا کام کررہے ہیں۔ وہ عوام کے درمیان موجود ہیں ،، اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہےہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمن نے انہیں شہری امور پر بریفنگ دی۔
گورنر کا کہنا تھا کہ شہر میں تیزی سےترقیاتی کام جاری ہیں۔ کم وسائل میں کے ایم سی اچھاکام کر رہی ہے۔کوآرڈینیشن میں پل کا کردار ادا کروں گا۔
فلاحی ادارے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ عوام کے درمیان موجود ہیں ،،ا ور ان کے مسائل سن کر انہیں حل کی کوششیں کررہے ہیں۔
فلاحی ادارے کی تقریب کے دوران غریب بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کا سامان اور تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔