سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بیس دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

عرفان علی عرفان علی

  سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی  کی بیس دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی


 سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی  کی بیس دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔


سندھ ہائی کورٹ  نے  عارف علوی کی  تین مقدمات میں   ضمانت منظور کی ہے ۔ عدالت نے سابق صدر کو پچاس  ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے  ریمارکس دیئے  معاملہ کو مزید سماعت کےلئے آئینی بینچ کو بھیجا جارہا ہے۔ مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا ۔ عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں  دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پر امن احتجاج کے باوجود مختلف شہروں میں دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج  کئے گئے ہیں۔ عارف علوی کے خلاف میانوالی ،ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کا اندراج ہوا ہے ۔ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کے لیے انہیں  بیس  دن لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔