امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مزار قائد پر حاضری ،،، امریکی
سفیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی وہیں بابائے قوم۔کو زبردست الفاظوں میں
خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کہتے ہیں یہاں آنا میرے لئے باعث
فخر ہے ۔ امریکہ پاکستان سے مزید دوستانہ اور خوشگوار ماحول کا خواہشمند ہے ۔
وطن عزیز کی 75وی یوم آزادی ،،، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش
کرنے کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم حاضری کے لئے مزار قائد پہنچے ، جہاں پاک نیوی
کے چاک و چوبند دستے نے امریکی سفیر کا شاندار استقبال کیا
امریکی سفیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی وہیں تاثراتی
کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ قائداعظم نے
اپنے پڑوس ممالک سے امن سمیت مذہبی رواداری ، معاشی و معاشرتی استحکام کا تصور پیش
کیا ہے ۔ یہاں آنا میرے لئے باعث فخر ہے ۔ امریکہ پاکستان سے مزید دوستانہ اور
خوشگوار ماحول کا خواہشمند ہے ۔ اس دوران انتطامیہ کی جانب سے امریکی سفیر کو مزار
کی تاریخ سے متعلق مکمل آگاہی بھی دی گئی