کراچی میں دن دیہاڑے ایک اور واردات۔ پی ای سی ایچ ایس میں موٹرسائیکل سوار لٹیروں نے کار سوار نوجوان اور خاتون کو لوٹ لیا۔
کراچی پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹو میں پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوپہر کے وقت گلی میں گاڑی آکر رکی ۔ پیچھے سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکو پہنچ گئے۔ایک ڈاکو نے گاڑی سے اتر کر جانے والی خاتون کا راستہ روکنے کی کوشش کی ۔ گلی میں موجود شخص نے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کو پکڑنا چاہا ،، لیکن دوسرے مسلح ڈاکو کو دیکھ کر پیچھے ہٹ گیا۔ ڈاکو کار سوار سے نقدی ، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔ ایک ڈاکو نے بیگ بھی لٹکایا ہوا تھا۔