کراچی میں پاکستان بازار تھانے میں زیر حراست ملزم
ہلاک۔ اسپتال کے باہر مشتعل
اہلخانہ کا پولیس پر پتھراو ۔ حیدری مارکیٹ کے سامنے
احتجاج سے ٹریفک جا م ہوگیا۔اہلخانہ نے
الزام عائد کیا کہ پولیس کو عثمان کے علاج کے لیے رقم بھی فراہم کی تھی۔ پولیس سے
مذاکرات کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی گئی۔
پاکستان بازار تھانے میں تحقیقاتی پولیس کی تحویل میں موجود ملزم عثمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا
تھا،،، مگر وہ انتقال کرگیا۔ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق اسے چند روز قبل زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
تھا۔ آج عدالت میں بھی پیش کیا گیا
تھا۔ تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب عثمان کے اہلخانہ عباسی شہید اسپتال پہنچے۔ جہاں اس کی لاش کو منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے پولیس کے خلاف
نعرے لگائے اور پتھراو بھی کیا،،
جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ بعد میں عثمان کے
اہلخانہ نے حیدری مارکیٹ کے سامنے بھی احتجاج کیا،، جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ان کا
مطالبہ تھا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ حیدری پر پولیس مقابلے میں مارا گیا کوئی تو بتائے
کہ یہ مقابلہ کہاں ہوا تھا اتنی بڑی مارکیٹ ہے کہیں تو کوئی ڈکیتی ہوئی ہوگی جہاں
انہوں نے اسے مارا ہے
پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بات چیت کے لئے ورثا کو تھانے بلالیا۔ ایڈیشنل
آئی جی کراچی نے سینئر پولیس افسر کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انکوائری
رپورٹ کی سفارشات موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی