بیرون ملک مقیم
پاکستانیوں نے ستمبر میں دو اعشاریہ چار ارب ڈالر
پاکستان بھجوائے۔
اسٹیٹ بینک
کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد دو لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو تیئس ہوگئی ہے۔
ایک سو پچھتر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی
جانب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائےجاچکےہیں ۔رواں
سال ستمبر کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل
کےذریعے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔مرکزی
بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں چھیانوے کروڑ بیس لاکھ ڈالر اور اسلامک نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں انہتر کروڑ اسی
لاکھ کی سرمایہ کاری ہوئی۔