بہنوں کی عمر میں دس ماہ کا فرق ہونے کی بنیاد پر شناختی کارڈ بننے میں مشکلات ۔ کراچی کی رہائشی خاتون نے نادرا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
اورنگی ٹاون کی رہائشی درخواست گزار خاتو ن نے موقف اپنایا ہے کئی سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ ان کے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔مجھ سے چھوٹی بہن کا شناختی کارڈ بھی بن گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ دونوں بہنوں کی عمر میں دس ماہ کا فرق ہے۔ اس بنیاد پر نادرا نے شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا نادرا رولز کے مطابق سات ماہ عمر میں فرق پر بھی شناختی کارڈ بن سکتا ہے۔