ماہ رمضان میں اٹھارہ اور رواں سال ستاون شہری ڈاکووں کے ہاتھوں جان گنوا چکے ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

 ماہ رمضان میں اٹھارہ اور رواں سال ستاون شہری ڈاکووں کے ہاتھوں جان گنوا چکے  ہیں۔

کراچی میں دندناتے لٹیرے  شہریوں کے مال ہی نہیں جان کے بھی درپے ہیں۔

آج بھی سائٹ میٹروول میں ڈاکووں نے دو شہریوں کی جان لے لی۔

 ماہ رمضان میں اٹھارہ اور رواں سال ستاون شہری ڈاکووں کے ہاتھوں جان گنوا چکے  ہیں۔

کراچی میں ڈاکووں کے ہا تھوں معصوم شہریوں کی جان گنوانے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

 آج بھی  سائٹ میٹروول میں ڈاکو پولٹری فارم کے دو ملازمین کو قتل کر ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

 ماہ رمضان المبارک میں ڈاکو دوران  واردات گولیاں برسا کر اٹھارہ افراد کی جان لے چکے ہیں۔

  مجموعی طور پر رواں سال کی بات کی جائے تو لٹیرے  ستاون معصوم شہریوں سے جینے کا حق چھین چکے ہیں۔