کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
ناظم آباد مجاہد کالونی کے مکین علاقے میں تین روز سے بجلی کی مستقل بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔
علاقے میں بجلی بندش کےباعث پانی کی قلت کابھی دعویٰ کردیا۔کے الیکٹرک نےمظاہرین کو6کروڑ 80لاکھ روپےکا نادہندہ قراردےدیا
پہلے گول مارکیٹ پر کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ کیا۔
دو گھنٹے احتجاج کے بعد بھی جب بات نہ بنی تو مرکزی شاہراہ بند کردی
ناظم آباد مجاہد کالونی کے مکین علاقے میں مبینہ طور پر بجلی کی مستقل تین روزہ
بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف پھٹ پڑے۔
ناظم آباد سے لیاقت آباد جانے والی اہم ترین شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔
علاقے میں بجلی بندش کےباعث پانی کی قلت کابھی دعویٰ کردیا اور کہاکہ چار دن سے بجلی بند ہے مسجد میں وضو کرنے کا بھی پانی نہیں ہے کے الیکٹرک کہہ رہی جو کرسکتے ہو کرلو بجلی بند رہےگی
مظاہرین کا کہناتھاکہ اتنی عوام ایسے ہی باہر نہیں آئی بھائی پریشان ہوکر باہر نکلے ہیں ہماراارادہ ہے کہ لائٹ آن کرو۔
گلستان جوہر بلاک سات میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ مبینہ اوور بلنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
دوسری جانب مجاہد کالونی ناظم آباد سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مجاہد کالونی کے 2 پی ایم ٹیز پر 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کے واجبات ہیں
علاقہ مکینوں نے 3
سال سے کوئی ادائیگی بھی نہیں کی جس پر مجبورا بجلی کی فراہمی منقطع کرنی پڑی۔