کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کاانعقاد


کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے  سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کاانعقاد

 

کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے  سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کاانعقاد کیاگیاہے میچ شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان کھیلا گیا

محافظ الیون، آرمی، رینجرز اور پولیس کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھا

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم  کی آزادی کر کٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری ، کرکٹ اور شوبز کے اسٹارز نے بھی شرکت کی

کورکمانڈر کراچی نے پاکستان کی74 یوم آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سےکیک بھی کاٹا

  روشنیوں کے شہر کراچی میں امن واما ن کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں کو شرکاء کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہراکر پاکستان سے محبت کا اظہار اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ سنسنی مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی۔ کورکمانڈر کراچی  نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی نے میچ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی،