کراچی،گلستان جوہر میں کھیل کے میدان پر قبضے کا کیس۔

صبانور صبانور

کراچی،گلستان جوہر میں کھیل کے میدان پر قبضے کا کیس۔

کراچی،گلستان جوہر میں کھیل کے میدان پر قبضے کا کیس۔عدالت نے ریمارکس دیئے علاقے  میں پورے گرین بیلٹ پر قبضہ ہے۔ کس کے خلاف کارروائی ہوئی۔ کے ڈی اے افسران کے خلاف  کیا کیا۔ ڈی جی، کے ڈی اے نے رکاوٹو ں کا رونا ،، رو دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر بلاک پندرہ  میں کھیل کے میدان پر قبضےکے  کیس پر سماعت ہوئی۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ڈی جی، کے ڈی اے سے کہا گلستان جوہر  میں  گرین بیلٹ پر تو پورا قبضہ ہے۔ڈی جی، کے ڈی اے   نے کہا یہ رفاعی پلاٹ ہے، درخواست گزار کے پاس لیز بھی جعلی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر بھرپور کارروائی  کی جارہی ہے،،لیکن امن و امان اور دیگر مسائل بھی آڑے آرہے ہیں۔  جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا اگر کھیل کا میدان تھا، قبضہ ہوا تو کس کے خلاف کارروائی کی۔ اپنے افسران کے خلاف کیا کیا۔ ڈی جی، کے ڈی اے  نے کہا  کہ چار ہزار گز پر مشتمل کھیل کے میدان کو بحال کر رہے ہیں۔  عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتو ی کردی۔