کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ہوئی ختم،

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ہوئی ختم،

کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ہوئی ختم،،،محکمہ تعلیم کی دو ماہ بعد نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو کھولنے کی ہدایت،موسم کی صورتحال کے باعث کئی تعلیمی ادارے نا کھل سکے۔

بارش کے باعث اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی۔

کراچی میں بچوں کی موجیں ہوئی ختم،،،یکم اکست سے تمام نجی و سرکاری اسکول کھولنے کی نوید سنا دی،

موسم کی صورتحال کے باعث کئی اسکول نا کھل سکے،،، مختلف مقامات پر بارشوں کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوا تو بچوں کو بہانہ مل گیا،

جو اسکولز کھلے ان میں بھی حاضری کم رہی۔

والدین کہتے ہیں مون سون کا موسم ہے مزید چھٹیوں میں اضافہ ہونا چاہئے تھا

اسکول آنے والے بچے اسکول کھلنے پر خوش تھے کہتے ہیں گھر میں بیٹھے بیٹھے بور ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے محکمہ تعلیم نے تردید کرتے ہوئے پیر یکم اگست سے تمام اسکولوں کو کھولنے کی ہدایت کی تھی