تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں حالیہ جانی نقصان اور تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے

عمران عمران

 تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں حالیہ جانی نقصان اور تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے


تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں حالیہ جانی نقصان اور تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براہِ راست ایران مخالف سازش میں ملوث رہے اور امریکی مداخلت نے حالات مزید خراب کر کے ایرانی عوام کو نقصان پہنچایا۔  

سپریم لیڈر نے الزام لگایا کہ امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے ایران میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ملک کو جنگ میں نہیں دھکیلے گا لیکن اندرونی اور بیرونی مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔  

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران مخالف سازشوں کے باوجود عوام متحد ہیں اور دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔