کراچی میں وزیر محنت و افرادی قوت سندھ ،پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہاہے کہ اعلی عہدوں پرمرضی کی تعیناتی کے لیے عمران خان نئی روایت ڈال کرملک کوعالمی سطح پربدنام کررہاہے،
انکا کہناتھاکہ پنڈی پلان کے تحت عمران خان 26 نومبر کو اپنی کھودی گئی قبر میں دفن ہوجائے گا،سپریم کورٹ سے آئین شکن قراردیے جانے پرعمران خان کوگرفتارکرنا چاہیئے. وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہناتھاکہ عمران نیازی مرضی کی تعیناتیاں چاہتا ہے تاکہ مخالفین پرظلم کیا جاسکےاور لانگ مارچ کا مقصد پورا نہیں ہوگا ،لانگ مارچ بیگانی شادی میں عمران دیوانہ ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہناتھاکہ توشہ خانہ کی ویلیو دس کروڑ تھی ،عمران نے پانچ کروڑ میں گھڑی فروخت کردی،عمران خان گھڑیوں اورزیورات کا جواب دیں ملکی تاریخ میں یہ پہلا وزیر اعظم ہے جسے عدالت نے آئین شکن قرار دیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ عمران نازی ایک سرٹیفائیڈ آئین شکن ہے اور وفاقی حکومت کو اس آئین اور قانون شکن ملک دشمن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی